لودھراں : ایکسائز پولیس کی نمبر پلیٹ گاڑی سے ڈکیتیاں، 4 ڈاکو گرفتار

Lodhran

Lodhran

لودھراں (جیوڈیسک) لودھراں میں پولیس تھانہ صدر نے اسلام آباد ایکسائز پولیس کی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ڈکیتیوں میں ملوث چار مبینہ ڈاکو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ تفصیل کے مطابق منگل کی صبح موٹر وے پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکا۔ کار پر پچھلی طرف اسلام آباد ایکسائز پولیس کی نمبر پلیٹ اورآگے ایم این اے کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔

لیکن ڈرائیور نے کار فورا ہی دوسری سڑک پر موڑ دی جس پر موٹر وے پولیس نے اس کا تعاقب کیا اورچار مبینہ ڈاکووں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور واردات کے دوران آنکھوں میں ڈالنے والی سرخ مرچیں برآمد کر لیں۔ بتایا گیا ہے کہ دو ڈاکووں کا تعلق لودھراں اور دو کا ملتان سے ہے، ایک ڈاکو فرار ہو گیا۔