شمال مشرقی نائجیریا میں شدت پسندوں کے حملے، 90 افراد ہلاک

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) شمال مشرقی نائجیریا میں شدت پسندوں کے حملے میں 90 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدت پسندوں نے ایک گاوں کا محاصرہ کر کے شدید فائرنگ اور دھماکے کیے اور متعدد گھروں کو آگ لگا دی، حملے میں 90 افراد ہلاک ہو گئے۔

حملے کے بعد سیکڑوں مقامی افراد اپنی جان بچانے کے لئے گاوں سے فرار ہو گئے ہیں۔