نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Lockdown

Lockdown

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ضلع وسطی کے تین سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اورگلبرگ کے رہائشی یونٹس پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جو 29 مارچ سے 12 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی، عوامی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی اور متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہیں گے۔