شمالی کوریا سے کشید گی،جنوبی کوریا نے جنگی مشقیں شروع کر دیں

North Korea

North Korea

سیول(جیوڈیسک)جزیرہ نما کوریا میں کشیدہ صورتحال دن بدن بڑھ رہی ہے،جنوبی کوریا نے ایک بار پھر جنگی مشقیں شروع کر دیں،شمالی کوریا نے دوہزار سات سے بند جوہری پلانٹ کو پھر سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔جنوبی اور شمالی کوریا کی سرحد کے دونوں جانب جنگی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

شمالی کوریا کی سرحد پر جنوبی کورین فوج کے ٹینکوں کی مشقیں جاری ہیں جس میں امریکی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ادھر شمالی کوریا نے دوہزار سات سے بند جوہری پلانٹ کو دوبارہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار ان کے ملک کے لیے امن اور خوشحالی کی ضمانت ہیں،جارحیت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔