شمالی کوریا : مائیکل کربی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مقرر

Michael Kirby

Michael Kirby

جنیوا (جیوڈیسک)آسٹریلیا کے سابق جج کو شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے آسٹریلیا کے سابق جج مائیکل کربی کو شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مائیکل کربی شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں سربیا کے انسانی حقوق کی سرگرم رکن سوبی بسرکو اور انڈونیشیا کے سابق اٹارنی جنرل مرزوکی دروسمان شامل ہیں۔

کونسل نے مرزوکی دروسمان کی شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقاتی کمیشن قائم کیا تھا۔ ادھر پیانگ یانگ نے تحقیقاتی ٹیم کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔