شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت کرتے ہیں ، سلامتی کونسل

UN Security Council

UN Security Council

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت کی ہے۔ جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کِم سنگ ہان ، کی زیر صدارت سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

سلامتی کونسل کے صدر نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے تیسرے جوہری تجربے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پیانگ یانگ کا ایٹمی تجربہ واضح طور پر بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے سلامتی کونسل شمالی کوریا کیخلاف مزید اقدامات کریگی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کِم سنگ ہان نے کہا پندرہ رکنی سلامتی کونسل شمالی کوریا کیخلاف مذید اقدامات پرغور کرے گی۔