شمالی اور جنوبی کوریا صنعتی کمپلیکس کو دوبارہ کھولنے کیلئے مذاکرات پر آمادہ

South Korea

South Korea

جنوبی کوریا (جیوڈیسک) سیئول شمالی اور جنوبی کوریا نے مشترکہ صنعتی کمپلیکس کو دوبارہ سے کھولنے اور دیگر سرحدی تنازعات کو طے کرنے کے لیے باہمی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مذاکرات کے ایجنڈا پر دیگر معاملات میں دونوں ممالک میں بٹے خاندانوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے اور جنوبی کوریا کے سیاحوں کے لیے شمالی کوریا کے پہاڑی سیاحتی مقام تک رسائی جیسے معاملات شامل ہیں۔

اس حوالے سے ہونے والے ایک روزہ مذاکرات میں شمالی کوریا کا متنازعہ جوہری پروگرام زیر بحث نہیں آئے گا۔ یہ مذاکرات 12 جون کو ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔