ایران کی سعودی عرب کو تہران میں سفارت خانہ کھولنے کی پیشکش

Iran and Saudi Arabia

Iran and Saudi Arabia

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب سفارتی تعلقات معمول پرلانا چاہے تو ایران کے دروازے سعودی عرب کے لئے کھلے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات بحال کریں اورایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانے کھولیں۔
سعودی عرب نے کچھ روز قبل ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکاروں نے سعودی عرب میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔