شمالی وزیرستان: فضائی حملوں میں 35 سے زائد دہشت گرد ہلاک

Aerial Attacks

Aerial Attacks

اسلام آباد (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں فضائی حملوں کے دوران دہشت گردوں کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں فضائی حملوں کے دوران 35 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق تباہ کیے جانے والے ٹھکانوں میں ازبک، ترکمان، تاجک اور تحریک طالبان کے مراکز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ کمانڈر عبدالستار کے ٹھکانے پر کیا گیا، جس میں وہ مارا گیا، دوسرا اور تیسرا حملہ ازبک اور ترکمان کے عسکری مراکز پر کیا گیا، چوتھے حملے میں تاجک عسکری مرکز کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں تاجک کمانڈر سمیت تمام عسکریت پسند مارے گئے، پانچوں حملہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر جہاد یار کے ٹھکانے پر کیا گیا، جس میں 15 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چھٹا حملہ کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عبدالرزاق کے ٹھکانے پر کیا گیا۔