شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جاسوس طیارے نے تحصیل شوال کے علاقے زوئے نرائے میں ایک کمپائونڈ کو نشانہ بنایا اور دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں کمپائونڈ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔