شمالی وزیرستان: گن شپ ہیلی کاپٹروں‌ کی شیلنگ سے دو دہشت گرد ہلاک

Security Forces

Security Forces

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ سے دو دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

سرکاری زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مشکوک ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی۔

سیکورٹی فورسز کی کارروائی سے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کارروائی مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔