شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت 27 دہشتگرد ہلاک

Jet Planes

Jet Planes

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) دتہ خیل میں پاک فضایئہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور غیر ملکیوں سمیت 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج صبح شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور غیر ملکیوں سمیت 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک ہو ئے تھے جب کہ جون سے جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد ازبک دہشت گردوں کی ہے۔