شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری، 50 سے زائد شدت پسند ہلاک

 Jet Planes

Jet Planes

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) میر علی کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں نے کارروائی کر کے 50 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔

طیاروں نے دہشت گردوں کے 8 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 50 سے زائد شدت پسند مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خیسور، خوشحالی اور خاسکی میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہلاکتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔