شمالی وزیرستان: گاڑی پر فائرنگ، طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین تین ساتھیوں سمیت ہلاک

Asmat Ullah Shaheen

Asmat Ullah Shaheen

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیر ستان میں درگاہ منڈی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین طالبان مرکزی مجلس شوریٰ کا امیر تھا اور اس کا تعلق ٹانک سے تھا۔فائرنگ سے عصمت اللہ کا ڈرائیور اور دیگر دو ساتھی بھی موقع پر مارے گئے۔ خاندانی ذرائع نے عصمت اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

عصمت اللہ شاہین ایف سی کے خلاف کارروائیوں اور ٹانک میں ہونے والے حملوں میں ملوث رہا ہے۔فائرنگ کا واقعہ آج صبح میران شاہ کے قریب غلام خان میران شاہ روڈ پر پیش آیا۔