شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے طالبان کمانڈر گل خان بیٹنی ہلاک

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان ایف آر ٹانک کا کمانڈر گل خان بیٹنی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر خان گل بیٹنی میران شاہ شمالی وزیرستان میں ایک گھر میں موجود تھا، گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ لاش منتقلی کے بعد گل خان کو ٹانک کے علاقہ گلان کورنہ میں دفن کردیا گیا ہے۔ گل خان ا کتوبر 2009 میں پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع ہونے کے بعد شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ منتقل ہوگیا تھا۔