شمالی وزیرستان میں آپریشن حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے، امریکا

Jean Saki

Jean Saki

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہےکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا ہے، حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے تاہم امریکا اس کی حمایت کرتا ہے۔

جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی ہمیشہ سے حمایت کرتا آیا ہے اور چاہتا ہے کہ حکومت ملک میں استحکام کے لیے اپنی رٹ قائم کرے، یہ آپریشن مکمل طور پر پاکستانی فوج کر رہی ہے اور اسے سیاسی حکومت کی حمایت بھی حاصل ہے۔