شمالی وزیرستان:فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، تین اہلکار زخمی

Security Forces

Security Forces

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ سیکورٹی فورسز کا قافلہ میر علی سے میرانشاہ آرہا تھا کہ قافلے میں موجود گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوگیا۔

دھماکے سے تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے گذشتہ روز مہمند ایجنسی میں بھی سیکورٹی فورسز پر دو حملے کئے گئے جس میں سیکورٹی اہلکار سمیت دو تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔

جبکہ اس کے کچھ دیر بعد بھی ایک دھماکا ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے ادھر مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں بھی سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا تھا جس سے ایک اہلکار زخمی اور ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا تھا۔