شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 15 دہشتگرد ہلاک

ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے تبئی میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے دہشتگردوں کے ٹھکانون پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 15 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بارود سے بھری 10 گاڑیاں اور دہشتگردوں کے پانچ ٹھانے بھی مکمل طور پر تباہ کر دئیے گئے۔