3 نومبر کی ایمرجنسی سے پورا عدالتی نظام منہدم ہوا، چیف جسٹس

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ تین نومبر کی ایمرجنسی سے پورا عدالتی نظام منہدم ہو گیا تھا۔ اسلام آباد میں او ایم جی گروپ کے زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا۔

کہ تین نومبر کی ایمرجنسی کے بعد آمریت کی وجہ سے سرکاری افسروں کی صلاحیت بھی کم ہوئی۔ عدالتی فیصلوں میں سرکاری افسروں کے لئے رہنما اصول وضع کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو لوٹی ہوئی رقم سے متعلق مقدمات میں پیش رفت دکھائے۔