سنی اتحاد کونسل کا پولیو مہم کے حق میں فتوی

Polio Campaign

Polio Campaign

لاہور (جیوڈٰسک) دہشت گردی کے بعد شدت پسندی کے خلاف علما متحد ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے میں دینی و شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں۔

لاہور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر علمائے اہلسنت اور مفتیانِ کرام نے تحقیق کے بعد پولیو ویکسین کے حق میں اجتماعی فتوی جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پولیو ویکسین میں کسی بھی طرح کا کوئی حرام مادہ موجود نہیں۔ پولیو ویکسین انتہائی محفوظ دوا ہے۔

بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا والدین کا شرعی، قانونی اور اخلاقی فرض ہے۔ پولیو ورکرز پر حملے غیر شرعی اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔