اوباما بددیانت اور ناقابل اعتبار ہیں، امریکی صدر کی مقبولیت کم

Obama

Obama

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی عوام میں صدر باراک اوبامہ کی مقبولیت کم ہونے لگی۔ تازہ سروے میں بیشتر امریکی شہریوں نے اوبامہ کو بددیانت اور ناقابل اعتبار قرار دے دیا۔

ایک امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے کے اعداد و شمار کے مطابق چون فیصد امریکی شہری صدر اوبامہ کے جانب سے کئے گئے متعدد اقدامات کے خلاف ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوبامہ کی مقبولیت کا گراف انچاس فیصد سے پینتالیس فیصد پر آ گیا ہے۔

سروے میں لوگوں نے صدر اوبامہ کی جانب سے صحت کے شعبے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی شدید تنقید کی ہے جبکہ سروے میں شریک اڑتالیس فیصد افراد کا یہ بھی ماننا ہے کہ صدر اوباما امریکی عوام سے دھوکہ کر رہے ہیں۔