فحش وڈیو کیس؛ ایف آئی اے کو اداکارہ میرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Mira

Mira

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ نے فحش وڈیو کیس میں ایف آئی اے کو اداکارہ میرا کےخلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی مقامی عدالت میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف غیراخلاقی وڈیو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں کیس کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ غیراخلاقی وڈیو کیس سائبر کرائم کے تحت جرم بنتا ہے جو پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار ڈائرکٹر ایف آئی اے سے رجوع کرے اور ڈائرکٹر ایف آئی اے کارروائی کرکےعدالت کو رپورٹ پیش کریں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ میرا اور ان کے امریکی نژاد شوہر کیپٹن نوید کی فحش وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد ایک شہری نے سیشن عدالت میں پاکستانی اداکارہ اور ان کے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔