ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے : محمد زبیر حفیظ

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیر مین کا تقرر خوش آئند ہے، اعلیٰ تعلیم کے ادارے کے ساتھ ظالمانہ سلوک ختم کیا جائے، ایچ ای سی کے چئیر مین کی تقرری سے ادارے کا کردار فعال ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام منعقدہ کتاب میلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے نئے چئیر مین ادارے میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے ، ایچ ای سی کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ شدید متاثر ہورہے تھے ایچ ای سی کو فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیںتاکہ اس وجہ سے تعلیمی عمل متاثر نہ ہو، حکومت دعوئوں کی بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ شرح خواندگی میں اضافہ ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔