فحش ویڈیو کیس؛ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید 26 فروری کو عدالت طلب

 Meera, Captain Naveed

Meera, Captain Naveed

لاہور (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فحش وڈیو کیس میں اداکارہ میرا اور ان کے شوہر کیپٹن نوید کو 26 فروری کو عدالت طلب کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق زرغام کی عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف فحش وڈیو کیس کی سماعت ہوئی تو اداکارہ میرا اور ان کے شوہر کیپٹن نوید پیش نہیں ہوئے تاہم میرا کی جانب سے ان کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا، درخواست گزار شبیر کے وکیل نے میرا کے وکیل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جمع کرایا گیا وکالت نامہ جعلی ہے کیونکہ اس میں اداکارہ میرا کے دستخط موجود نہیں جس پر ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ اس وقت ملک میں موجود نہیں ہے۔

عدالت نے اداکارہ میرا، کیپٹن نوید اور ایس ایچ او تھانہ مزنگ کو 26 فروری کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ میرا اور ان کے امریکی نژاد شوہر کیپٹن نوید کی ایک قابل اعتراض وڈیو انٹر نیٹ پر جاری کی گئی تھی جس کے خلاف عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔