فلم “ہائی وے” کے نئے ڈائیلاگ پروموز جاری کر دیے گئے

Highway

Highway

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کو جب وی میٹ اور راک اسٹار جیسی سپر ڈوپر ہٹ فلمیں دینے والے ہدایتکار امتیاز علی ایک پھر باکس آفس پر دھماکے کیلئے تیار ہیں۔ عالیہ بھٹ اور رندیپ ہوڈا کی جوڑی پہلی بار بالی ووڈ میں متعارف کرواتی رائٹر و ہدایتکار امتیاز علی کی رومانٹک ڈرامہ فلم”ہائی وے”کے ٹریلراور گانوں گانوں کے بعدنئے ڈائیلاگ پروموز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ساجد نڈیاڈ والا کی پروڈیوس کر دہ اس فلم کی کہانی مختلف خاندانی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ٹرک پر چھ ریاستوں کا سفر شروع کرتے ہیں اور اس دوران اُنہیں خود کوجاننے و سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

امتیاز علی کی پچھلی فلم راک اسٹار کی طرح اس فلم کا میوزک بھی آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔ 40 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی یہ رومانٹک ڈرامہ فلم یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت 21 فروری (آج) سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔