مقبوضہ کشمیر: گیس سلنڈر دھماکے میں 4 ہندو ہلاک

Gas Cylinder Explosion

Gas Cylinder Explosion

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندر بل میں امرناتھ یاترا کے بال تل بیس کیمپ میں لنگر خانے میں کام کرنے والے 4 ہندو آگ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارکن امرناتھ یاتریوں کیلئے ناشتہ تیار کر رہے تھے کہ گیس سلنڈر کے دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔