افسر معطل کر کے تفتیش ہو تو لاپتہ افراد کا پتہ چل جائیگا : عدالت

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) لاپتہ افراد کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس فیل ہو چکی ہے سب افسروں کو معطل کر کے تفتیش کرائی جائے تو لاپتہ افراد کا فوری پتہ چل جائے گا۔ اسلام آباد سپریم کورٹ میں دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ایجنسیاں لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے میں ناکام ہو گئی ہیں۔

پولیس فیل ہو چکی ہے، صرف مقدمے کی تاریخ لے کر چلے جاتے ہیں۔ سب افسروں کو معطل کر کے تفتیش کرائی جائے تو لاپتہ افراد کا فوری پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کیس میں ایک جیسی کہانی ہے۔

اگر کوئی نہیں ملتا تو سچ بتائیں۔ کسی کا بچہ 9 سال سے غائب ہو تو اس کی پریشانی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں مقدمات 2007 سے پڑے ہیں، کچھ خدا کا خوف کریں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔