او جی ڈی سی ایل کی نجکاری، مزدور یونین کا احتجاج

OGDC L

OGDC L

کوہاٹ (جیوڈیسک) او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کے خلاف مزدور یونین کا احتجاج، کنڑ فیلڈ سے تیل اور ایل پی جی کی پیداوار روک دی، یونین کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک پیداوار بحال نہیں ہوگی۔

کوہاٹ میں او جی ڈی سی ایل کے ملازمین نے ملک بھر کی آئل ریفائنریز کے لیے خام تیل کی سپلائی روک دی اور انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا،آل پاکستان او جی ڈی سی ایل کی سی بی اے کے نائب صدر رشید شنواری کا کہنا ہے۔

کہ جب تک حکومت OGDCL کی 10 فی صد نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیتی ، ملک بھر کے آئل ریفائنریز کو خام تیل کی سپلائی نہیں کی جائے گی، احتجاجی شرکا کا مطالبہ تھا کہ حکومت مقامی لوگوں کو روزگار اور پانی مہیا کرے اور عارضی ورک چارج ملازمین کو مستقل کرے۔

کوہاٹ نشپا آئل فیلڈ اور شکردرہ آئل فیلڈ سے ملک بھر کے آئل ریفائنرز کو یومیہ 30 ہزار گیلن خام تیل سپلائی ہوتا ہے، خام تیل کی سپلائی رکنے سے ملک بھر پیٹرول کی قلت واقع ہوسکتی ہے۔