اوگرا کرپشن کیس : توقیر صادق کیخلاف 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آگئے

Ogra corruption case

Ogra corruption case

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کرپشن کیس میں دو وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئے۔ کاشف کو توقیر صادق نے سرمایہ کاری کیلئے چھ کروڑ روپے دیے۔ شہزاد بھٹی نے بوگس سی این جی لائسنسوں کی مد میں کروڑوں کمائے۔ ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہوں میں کاروباری شخصیت کاشف سلیم اور سیاسی شخصیت کے بیٹے شہزاد سلیم بھٹی شامل ہیں۔ گواہ کاشف نے نیب کے سامنے اعتراف کیا ہے۔

کہ توقیر صادق نے بطور چئیرمین اوگرا انہیں چھ کروڑ روپے سرمایہ کاری کیلئے دیے۔ توقیر صآدق نے لوٹی ہوئی یہ رقم منافع حاصل کرنے کیلئے کاشف کو دی نیب کو قومی خزانے سے لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے ایک کروڑ 36لاکھ کی پہلی قسط دیدی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے وعدہ معاف گواہ شہزاد بھٹی نے بوگس سی این جی لائیسنس کی مد میں کروڑوں کمائے۔ شہزاد بھٹی سابق رکن صوبائی اسمبلی خالد بھٹی کے صاحبزادے ہیں جو نیب کو گذشتہ سال ایک کروڑ 60 لاکھ ادا کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہوں کے بیانات کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔