اوگرا کی پٹرول 2.2 اور ڈیزل 1.5 روپے بڑھانے کی تجویز

Ogra

Ogra

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔ پیٹرول 2 روپے 20 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 1 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں2 روپے 20 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 40 پیسے فی لٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ کل ہوگا۔ وزارت پیٹرولیم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔