پیٹرولیم اور بجلی مہنگی ہوئی تو آٹا بھی مہنگا ہو جائیگا، فلور ملز مالکان

Flour Mills Owners

Flour Mills Owners

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں اضافے سے آٹے کی قیمت بھی بڑھ جائے گی، لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے فلور ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں نئے مرکزی اور صوبائی عہدے داروں نے عہدوں کا حلف اٹھایا، نئے عہدیداروں میں مرکزی چیئرمین میاں حسن محمود، چیئرمین پنجاب میاں ریاض، سندھ سے عنصر جاوید،کے پی کے سے حاجی یوسف اور بلوچستان سے زونل چیئرمین محمد ابراہیم ہوں گے۔

اس موقع پر مرکزی رہنما عاصم رضا نے ذرائع سے گفتگو میں کہا کہ فلور ملز انڈسٹری بجلی اور ٹیکسوں کی بھرمار سے پریشان ہے، آئے روز ڈیزل کی قیمت بڑھانے سے آٹا بھی مہنگا کرنا مجبوری بن گیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے توجہ نہ دی تو عام آدمی کو روٹی ملنا بند ہو جائے گی۔