تیل کی بوند کو انسانی خون کے قطرے پر ترجیح دینا ہمارا شیوہ نہیں: ایردوان

 Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم سے ہزاروں میل دور انسداد دہشت گردی کے نام پر معصوم شہریوں پر بم برسانے والوں سے نہ ہم منسوب تھے اور نہ ہی ہونگے۔

صدر نے استنبول میں IDEF21 کے پندرہویں عالمی دفاعی صنعتی میلے کی افتتاحی تقرب سے خطاب کے دوران کہا کہ ترکی کی دفاعی صنعت میں ترقی ہو رہی ہے اور ہم تمام امکانات اور تجربات سے دوست ممالک کو بھی مستفید کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام اور محفوظ فضا کا قیام دفاعی صنعت کے منصفانہ توازن میں پنہاں ہے۔ترکی نے گزشتہ 19 سالوں میں دیگر شعبوں کی طرح دفاعی سطح پر بھی انقلاب برپا کیا ہے اور شکر باری تعالی ہے کہ ہم اپنی دفاعی صنعت پر بیرونی انحصار کو کم کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں بیرونی انحصار کو ہم نے اسی سے کم کرتے ہوئے بیس فیصد کر دیا ہے جس کی دلیل ہمارے تیار کردہ مسلح ڈرونز ہیں جن کی بدولت ترکی کا شمار اس وقت پہلے تین تا چار ممالک میں ہوتا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ تیل کی ایک بوند کو انسانی خون کے قطرے سے زیادہ اہمیت دینے والی ذہنیت ہماری اقدار اور معاشرتی و ریاستی نظریے کے منافی ہے۔ہم ہزاروں میل دور انسداد دہشتگردی کے نام پر معصوم لوگوں پر بم برسانے والوں سے نہ تومنسوب تھے اور نہ ہی ہونگے۔