نواز شریف اوکاڑہ عمران خان 6 شہروں جلسہ سے خطاب کریں گے

Nawaz Sharif Imran Khan

Nawaz Sharif Imran Khan

اوکاڑہ(جیوڈیسک)پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کی قیادت مختلف شہروں میں جلسے کررہی ہے ۔مسلم لیگ نون کے سربراہ نوازشریف آج اوکاڑہ میں جلسہ کریں گے۔

فٹ بال اسٹیڈیم کو پارٹی جھنڈوں اور قیادت کی تصاویر سے سجادیا گیا ہے۔ میاں شہباز شریف خوشاب میں جلسے سے خطاب کریں گے ، جلسے کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بھی کئی شہروں میں عوام سیمخاطب ہوں گے ۔ وہ مری ، تلہ گنگ ، چک بیلی خان ، اٹک ، ٹیکسلا اور چکوال میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔