پرانے نظام کا سورج 11مئی کو غروب ہوجائیگا ہے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور(جیوڈیسک)لاہور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگل کے شیرکا شکاری آگیا مگر سامنے سرکس کا شیر ہے۔نوجوانوں نے لیپ ٹاپ ن لیگ سے لیے ووٹ بلے کو دیں گے۔

لاہور کینٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانا نظام،پرانی سیاست اور پرانے سیاسی خاندان پر 11 مئی کی شام کا سورج غروب ہونیوالا ہے۔ ملک کے حالات اس لئے ایسے ہوئے کہ عوام نے کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کو سربراہ بنایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب چھٹی باری نہیں آئیگی، اب لاہور پی ٹی آئی کا ہوگیا۔