اوم پوری کا کردار مجھ سے بہتر کوئی اور ادا نہیں کر سکتا: منوج باجپائی

Om Puri

Om Puri

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار منوج باجپائی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اداکار اوم پوری کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو مجھ سے بہتر اداکاری کوئی نہیں کر سکتا۔

بھارتی اخبار کے مطابق منوج باجپائی کا کہنا تھا مجھے ایسا لگتا ہے کہ اوم پوری کا کردار مجھ سے بہتر کوئی اور نہیں کرسکتا کیونکہ میں انہیں بیحد قریب سے جانتا ہوں۔ انہوں نے اوم پوری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا وہ بہت خوش مزاج انسان تھے ،میرے پاس ان کی بہت سی خوبصورت یادیں ہیں۔

انہوں نے کہا اوم پوری نے اْن اداکاروں کے خوابوں کو پورا کرنے میں بہت مدد کی جن کا تعلق چھوٹے شہروں سے ہے جن میں میں بھی شامل ہوں،انہوں نے ہمیں راستہ دکھایا اور بتایا کہ کامیابی کیسے حاصل کی جاتی ہے۔