آن لائن نیوز ایجنسی کے نمائندے اور ایمینسٹی انٹرنیشنل کے ممبر رفاقت گوندل کی والدہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

گجرات (ضیاء سید سے )آن لائن نیوز ایجنسی کے نمائندے اور ایمینسٹی انٹرنیشنل کے ممبر رفاقت گوندل کی والدہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج بروز جمعرات دن نو بجے جامع مسجد بہار مدینہ محلہ امین آباد سٹاف گلہ سرگودھا روڈ گجرات میں پڑھا جائیگا۔