ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم امریکن ہسل کا پہلا ٹریلر جاری

American Hustle

American Hustle

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) این جی ٹیہالی ووڈ کے صفِ اول کے کئی اداکار پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔کرسٹیان بیل،بریڈلے کوپر،ایمی ایڈمز، جینیفر لارنس، رابرٹ ڈی نیرو اور جیریمی رینر کی نئی ڈرامہ فلم امریکن ہسلکا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔

ہدایتکار ڈیوڈ او رسل کی اس فلم کی کہانی لوگوں کو بیوقوف بناکر لوٹنے والے شخص اور اسکے پارٹنر کے گرد گھومتی ہے جو دیگر لٹیروں، بدمعاشوں اور کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف ایف بی آئی کی مدد کرنے پر مجبورہیں۔چارلس روون،رچرڈ سکل اور میگن ایلیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم امریکن ہسل کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال13دسمبر کو محدود پیمانے پر جبکہ 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیز کر دی جائیگی۔