اپوزیشن جماعتیں ضامن بننے کو تیار ہیں، عمران خان ضد چھوڑ دیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور حکومت کے درمیان اپوزیشن جماعتیں ضامن بننے کو تیار ہیں ، عمران خان ضدچ ھوڑ کر معقول مطالبات پر بات کریں۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر دھاندلی کے خلاف تحقیقات کے لئے کمیشن فیصلہ دیتا ہے کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے تو پھر سیاسی جماعتیں عمران خان کے ساتھ ہوں گی۔

دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں وزیر اعظم کا جانا اخلاقی اور آئینی تقاضا ہوگا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی کو بھجوانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو ماننا ہے۔ انہیں اب بھی سنجیدگی سے معقول مطالبات پر مذاکرات کرنا چاہئیں۔ اس صورت میں جو بھی طے پائے گا ، اس میں اپوزیشن جماعتیں ضامن بننے کو تیار ہیں۔