تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں بھی حرام ہوچکی ہیں۔ روحیل اکبر

اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کے انتخابی اتحاد سے کرپٹ اور چور حکرمانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کاہ کہ دونوں بڑی جماعتیں پاکستان کے اتحاد اور خوشحالی کی ضمانت ہیں اگر آنے والے الیکشن میں عوام محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سید منور حسن کو کامیاب کرواتے ہیں تو ملک کی تقدیر کو بدلنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی اور پاکستان دنیا میں ترقی کا نشان سمجھا جائے گا۔