پانچ مسلح ڈاکوئوں کی رکشا سواروں کو لوٹنے کی کوشش

لالہ موسی(محمد بلال احمدبٹ)پانچ مسلح ڈاکوئوں کی رکشا سواروں کو لوٹنے کی کوشش ،مزاحمت پر ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک،تفصیلات کے مطابق سپراء کا رہائشی سید غلام عباس ولد سید امداد حسین شاہ رکشا پر لالہ موسیٰ سے اپنے گائوں جا رہا تھا کہ موضع پسوال کے قریب پانچ مسلح ڈاکوئوں نے رکاوٹ کھڑی کر کے رکشا کو روکا اور گن پوائنٹ پر ان سے سامان اور نقدی چھیننے پر مزاحمت کی جس کے نتیجہ میں ڈاکوئوں سے گولی چل گئی۔

ان کے اپنے ہی ساتھی کو لگی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا،قریبی گائوں سے لوگوں نے دو ڈاکوئوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل ضیاء جعفری اور ایس ایچ او صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ آخری اطلاعات آنے پر ڈی پی او گجرات کی آمد متوقع ہے۔