مولانا فضل الرحمن کی ڈاکٹر عبدلقدیر سے ملاقات اے پی سی میں شرکت کی دعوت

تحفظ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے منگل کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی مولانا فضل الرحمن نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو آل پارٹیز کانفرنس مین شرکت کی دعوت دی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مولانا فضل الرحمن کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اتحادی جماعت اسلام پاکستان کے امیر سید منور حسن بھی ان کے ہمراہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔