ُُٰ مسلم لیگ( ن) عوامی جماعت ہے اور آئند ہ الیکشن میں انشاء اللہ ملک بھرسے کامیابی حاصل کریگی

پیرمحل : مسلم لیگ( ن) عوامی جماعت ہے اور آئند ہ الیکشن میں انشاء اللہ ملک بھرسے کامیابی حاصل کریگی۔ مسلم لیگ (ن) محب وطن جماعتوںکو ساتھ لیکر واضع کامیابی حاصل کریگی۔پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوں نے ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے ان سے نجات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری اسد الرحمن سابق و فاقی وزیر مملکت نے چک نمبر 683/24گ ب میں جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںکہاکہ آئندہ انتخابات میں اگر پاکستانی مستقبل کو روشن کرنا ہے تو لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لاناہو گاعوام چاہیے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں تعمیروترقی کے حوالے سے پنجاب کو بدل دیا ہے اور اب پاکستان کو بدلیں گے، آئندہ عام انتخاب میں مسلم لیگ ن بھر پور طریقہ سے کامیاب ہوکر پورے ملک کی خدمت کرے گی، پاکستان میں کرپٹ مافیا نے جو اندھیرے پھیلائے ہیں۔

ان اندھیروں کو دور کریں گے، پاکستان کے عوام کو امید اور حوصلہ دیں گے اور ملک کوامن کاگہوراہ بنائیں گے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجیں جو ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھا سکیںکیا، انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور میں وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے ہر منصوبے میں کرپشن اور کمیشن خوری کرکے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، عوام پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ساکھ کو مضبوط بنا کر اپنے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیںاس موقع پر سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالدسردار، حکیم محمد رفیق ارشد، اسر ار احمد پھلوری ، حاجی محمد اصغر عابد، ذوالفقار علی ، میاں اسد حفیظ ، مشتا ق احمد سعیدی سمیت دیگر کارکنوں بھی موجو د تھے۔