اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی یمن میں امریکی حملے میں ہلاک

 Osama bin Laden

Osama bin Laden

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) القاعدہ نے جمعہ کے روز یمن میں امریکی حملے میں اپنے ایک کمانڈر کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے جس کی اطلاع “سائٹ” نے دی تھی۔

انٹرنیٹ پر مسلح گروپوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی سائٹ کی ڈائریکٹر ریٹا کاٹز نے کہا کہ تنظیم نے صالح بن سالم بن عبید عبولان جو ابو امیر الحضرمی کے نام سے مشہور تھےکو قتل کر دیا گیا ہے مگر ان کے قتل کی تاریخ یا جگہ کا ذکر نہیں۔مقتول القاعدہ کے رہ نما اسامہ بن لادن کے معاونین میں شامل ہیں۔

ریٹا کاٹز نے ٹویٹر پر ایک امریکی فضائی حملے کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں 14 نومبر کو داعش کے تین جنگجو مارے گئے۔