کرونا وبا کے دوران بچوں کی سائبر ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوا: سعودی عرب

Human Rights Commission

Human Rights Commission

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے بتایا ہے کہ کرونا کی وبا کے دوران سائبر جرائم بالخصوص بچوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی ترجمان نورا بنت محمد الحقبانی نے انکشاف کیا ہے کہ کمیشن کو بچوں کے حقوق سے متعلق 697 شکایات موصول ہوئیں۔ یہ تمام شکایات کرونا کی وبا کے دنوں میں ملی ہیں۔

الحقبانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کو اس عرصے کے دوران سائبر ہراسانی سے متعلق شکایات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ انسانی حقوق کمیشن نے سوشل میڈیا سائٹوں پر متعدد خلاف ورزیاں بھی نوٹ کیں اور ان کی روک تھام کے لیے متلعقہ حکام کی توجہ مبذول کرائی گئی۔