بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پہلی قومی پالیسی کی منظوری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) نگران وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پہلی قومی پالیسی کی منظوری دے دی۔ بدھ کے روز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام اسٹک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پالیسی کی منظوری دی۔

پالیسی کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاتحفظ اور سرمایہ کاری کیلئے پائیدارماحول کی فراہمی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اسکیمیں متعارف کرائی جائینگی اور پاکستان ایڈوائزری کونسل تشکیل دیا جائیگا۔

اسلام آباد میں الوداعی خطاب میں نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسو کا کہنا تھا کہ انتخابات سیم تعلق کئی چیلنجزکا سامنا تھا اور نگراں حکومت پرانتخابات کی علاوہ بھی ذمہ داریاں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے علاوہ تین صوبوں میں امن و امان کے مسئلے کی وجہ سے بروقت انتخابات کرانا چیلنج تھا، جس میں نگراں حکومت کامیاب رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امن وامان صوبوں کی ذمہ داری تھی تاہم وفاق نے صوبوں سے بھرپورتعاون کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔