بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم، سپریم کورٹ کا خصوصی سیل قائم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر سپریم کورٹ نے ایک خصوصی شکایات سیل قائم کر دیا ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کی خصوصی ہدایت پر انسانی حقوق سیل میں ایک شکایات سیل قائم کیا گیا ہے۔

یہ سیل بیرون ملک پاکستانیوں کی درخواستوں پر 24 گھنٹوں میں کارروائی کرے گا، ہر درخواست چیف جسٹس پاکستان کے رو برو پیش کی جائے گی۔ اوور سیز پاکستانی اپنی درخواستیں چیف جسٹس کو ڈاک، فیکس اور ای میل کے ذریعے بھیج سکیں گے۔

سپریم کورٹ نے شکایات ونگ بنانے کا فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضے اور دیگر شکایات کے سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔