پی سی بی نے برطانوی ذرائع کیجانب سے میچز پر فکسنگ کے الزامات پر تشویش کا اظہار

PCB

PCB

ویسٹ انڈیز(جیوڈیسک) پی سی بی نے برطانوی ذرائع کیجانب سے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے میچز پر فکسنگ کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق برطانوی ذرائع میں میچ فکسنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر تشویش ہے۔

یہ معاملہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا ہے اور پی سی بی اس پر آئی سی سی سے رابطے میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میچ فکسنگ سمیت کسی قسم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

برطانوی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے، تیسرے اور پانچویں میچز میں فکسنگ ہوسکتی ہے۔