پی آئی اے اپریل تک 5 طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گی

P i a

P i a

پاکستان(جیوڈیسک)قومی ائیرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اپنے آپریشن کومزید بہتربنانے اور فلائٹ آپریشن میں تاخیر پر قابو پانے کے لئے اپنے فضائی بیڑے میں اس سال مارچ اور اپریل تک لیز پر پانچ طیارے شامل کرے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے بیڑے میں ڈرائی لیز پر اے320 اقسام کے تقریبا 8 طیارے شامل کئے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں پانچ طیارے مارچ اور اپریل تک حاصل کرلئے جائیں گے ، جس سے فضائی مسافروں کی مشکلات دور ہونے میں مدد ملے گی۔