قومی بچت کی اسکیموں میں ریکارڈ سرمایہ کاری

National Saving Bank

National Saving Bank

نیشنل سیونگز سکیم (این ایس ایس) کی مختلف سکیموں میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ( جولائی تا جنوری) کے دوران 265 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

مالی سال 2012-13 کیلئے قومی بچت کی مختلف سکیموں میں سرمایہ کاری کا ہدف 224 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، اس طرح این ایس ایس نے اپنے ہدف سے زائد ریکارڈ سرمایہ کاری وصول کی ، اعدادوشمار کے مطابق سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے گذشتہ ماہ کے دوران نیشنل سیونگز بانڈ میں کی گئی سرمایہ کاری پر3.4 ارب روپے کی ادائیگیاں بھی کی ہیں۔

قومی بچت کی مختلف سکیموں میں کی گئی سرمایہ کاری میں اضافہ کی شرح میں نمایاں اضافہ حکومت کی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام تک ہدف سے دوگنی سرمایہ کاری مختلف سکیموں میں کی جائے گی۔