پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کو نجکاری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، رضاربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کو نجکاری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ پاکستان اسٹیل میں ڈان سائزنگ ہوئی تو مزدور سڑکوں پر ہوں گے۔

پاکستان اسٹیل میں افطار ڈنر سے خطاب میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت سرمایہ داروں کی حمایت سے کھڑی ہے۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی باتیں کرنے والوں نے بجلی، پیٹرول اور گیس مہنگی کرکے عوام کا خون نچوڑ دیا ہے۔ چاروں صوبوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو بند کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے۔ حکومت نے پہلے کے ای ایس سی کو تباہ کیا اور اب کے ای ایس سی من مانیاں کر رہی ہے۔